کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: جو شخص محض اس لیے جہاد کرے کہ اللہ کا کلمہ بلند ہو جائے ۔
حدیث نمبر: 1218
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور اس نے عرض کی کہ کوئی شخص تو مال غنیمت کی غرض سے جہاد کرتا ہے ، کوئی ناموری اور کوئی شخص اپنی بہادری دکھانے کے لیے لڑتا ہے ، تو فی سبیل اللہ ( مجاہد ) کون ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” صرف وہ شخص جو محض اس لیے لڑے کہ اللہ کا کلمہ بلند ہو جائے وہ ( مجاہد ) فی سبیل اللہ ہے ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1218