حدیث نمبر: 1216
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شخص ہتھیاروں سے آراستہ آیا اور اس نے عرض کی کہ یا رسول اللہ ! میں جہاد میں جاؤں یا ( پہلے ) اسلام لے آؤں ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا پہلے اسلام لا پھر جہاد کر ۔ چنانچہ ( اس نے ایسا ہی کیا اور جہاد میں ) وہ شہید ہو گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اس نے کام تو بہت کم کیا لیکن ثواب بہت پائے گا ۔ “