کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: بڑی بڑی خوبصورت آنکھوں والی حوریں ۔
حدیث نمبر: 1210
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اگر اہل جنت میں سے کوئی عورت ( یعنی حور ) زمین والوں کی طرف جھانک لے تو وہ تمام فضا کو جو آسمان و زمین کے درمیان ہے ، روشن کر دے اور اس کو خوشبو سے بھر دے اور بیشک اس کا دوپٹا جو اس کے سر پر ہے ۔ تمام دنیا اور جو کچھ اس میں ہے ، سے بہتر ہے ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1210