کتب حدیث ›
مختصر صحيح بخاري › ابواب
› باب: صبح و شام کے وقت اللہ کی راہ میں چلنا اور جنت میں ایک کمان برابر جگہ کی فضیلت ۔
حدیث نمبر: 1208
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اللہ کی راہ میں صبح و شام چلنا تمام دنیا اور جو کچھ اس میں ہے ، ان سب سے بہتر ہے ۔ “
حدیث نمبر: 1209
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” بیشک جنت کا ایک چھوٹا سا مقام جو بقدر ایک کمان کے ( ہو ) ان سب دنیاوی چیزوں سے بہتر ہے جن پر سورج طلوع و غروب ہوتا ہے ۔ “ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اللہ کی راہ میں صبح کو یا شام کو چلنا تمام ان چیزوں سے بہتر ہے جن پر آفتاب طلوع ہوتا ہے یا غروب ہوتا ہے ۔ “