کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: سب لوگوں میں افضل وہ مومن ہے ۔ جو اپنی جان اور اپنے مال سے اللہ کی راہ میں جہاد کرتا ہو ۔
حدیث نمبر: 1205
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ عرض کی گئی کہ` یا رسول اللہ ! سب لوگوں میں افضل کون ہے ؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” وہ مومن جو اپنی جان سے اور اپنے مال سے اللہ کی راہ میں جہاد کرتا ہو ۔ “ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کی کہ اس کے بعد کون ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” وہ مومن جو پہاڑ کی کسی گھاٹی میں رہتا ہو ( اور وہیں ) اللہ کی عبادت کرتا ہو اور لوگوں کو اپنے ضرر سے محفوظ رکھتا ہو ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1205
حدیث نمبر: 1206
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا : ” جو شخص اللہ کی راہ میں جہاد کرتا ہو ، اور اللہ تعالیٰ اس شخص کو خوب جانتا ہے جو اس کی راہ میں جہاد کرتا ہے ۔ اس کی مثال اس شخص کی طرح ہے جو ( برابر دن بھر ) روزہ رکھتا ہو اور رات بھر نماز پڑھتا ہو اور اللہ نے اپنی راہ میں جہاد کرنے والے کے لیے اس بات کی ذمہ داری لے لی ہے ۔ کہ اگر اس کو موت دے گا تو اسے ( بغیر حساب و کتاب کے ) جنت میں داخل کر دے گا یا اسے ثواب اور ( مال ) غنیمت کے ساتھ زندہ لوٹائے گا ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1206