کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: جھوٹی گواہی کے بارے میں کیا کہا گیا ہے ؟
حدیث نمبر: 1176
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” کیا میں تم کو بڑے بڑے گناہوں کی اطلاع نہ دوں ؟ صحابہ نے عرض کی جی ہاں یا رسول اللہ ! ( ضرور بتائیے ) ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اللہ کے ساتھ شرک کرنا ۔ والدین کی نافرمانی کرنا ۔ “ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت تکیہ لگائے ہوئے تھے ، مگر اٹھ کر بیٹھ گئے اور فرمایا : ” آگاہ رہو جھوٹی گواہی دینا ۔ “ پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم باربار یہی فرماتے رہے یہاں تک کہ ہم لوگوں نے ( دل میں ) کہا کاش ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش ہو جائیں ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1176