کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: اگر ظلم کی بات پر گواہ بنانا چاہیں تو نہ بنے ۔
حدیث نمبر: 1175
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” سب لوگوں سے بہتر میرے دور کے لوگ ہیں ( یعنی صحابہ کرام رضی اللہ عنہم ) پھر جو ان کے قریب ہوں گے ( یعنی تابعین ) پھر جو ان کے قریب ہوں گے ( یعنی تبع تابعین ) ۔ ان کے بعد کچھ ایسے لوگ پیدا ہوں گے جو قسم سے پہلے گواہی دیں گے اور گواہی سے پہلے قسم کھائیں گے ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1175