کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: گھروں کے صحن کا بیان اور ان میں بیٹھنا اور راستوں میں بیٹھنا ( کیسا ہے ؟ ) ۔
حدیث نمبر: 1126
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تم لوگ راستوں میں بیٹھنے سے پرہیز کرو ۔ لوگوں نے عرض کی کہ ہم مجبور ہیں کیونکہ وہی تو ہمارے بیٹھنے کے مقامات ہیں ، ہم وہیں ( بیٹھ کر ) باہم بات چیت کرتے ہیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اچھا ! جب تم وہاں بیٹھنا چاہتے ہو تو راستے کا حق ادا کر دیا کرو لوگوں نے عرض کی کہ راستے کا حق کیا ہے ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” آنکھ کا ( نامحرموں کے دیکھنے سے ) بند رکھنا اور تکلیف دہی سے باز رہنا اور سلام کا جواب دینا اور اچھی بات کا حکم دینا اور بری بات سے روکنا ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1126