کتب حدیث ›
مختصر صحيح بخاري › ابواب
› باب: کوئی پڑوسی کسی پڑوسی کو اس بات سے نہ روکے کہ وہ اپنی دیوار میں کھونٹیاں گاڑے ۔
حدیث نمبر: 1125
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” کوئی پڑوسی کسی پڑوسی کو اس بات سے نہ روکے کہ وہ اپنی دیوار میں کھونٹیاں گاڑے ۔ “ چنانچہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہا کرتے تھے کہ ” کیا بات ہے کہ میں تم لوگوں کو اس حدیث سے اعراض کرنے والا پاتا ہوں ؟ قسم اللہ کی ! میں یہ حدیث تمہارے سامنے ضرور بیان کروں گا ۔ “