کتب حدیث ›
مختصر صحيح بخاري › ابواب
› باب: اگر مظلوم ظالم کا مال پالے تو وہ اپنے مال کے موافق اس میں سے لے سکتا ہے ۔
حدیث نمبر: 1124
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں باہر روانہ کرتے ہیں تو کبھی ہم ایسے لوگوں میں جا کر اترتے ہیں جو ہماری ضیافت تک نہیں کرتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس بارے میں کیا فرماتے ہیں ؟ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اگر تم ایسے لوگوں میں جاؤ اور وہ تمہارے لیے ایسا سامان مہیا کر دیں جو مہمان کے لیے چاہیے تو تم قبول کر لو اور اگر وہ ایسا نہ کریں تو ان سے اپنی مہمان نوازی کا حق لے لو ۔ “