کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: تو اپنے بھائی کی مدد کر خواہ وہ ظالم ہو یا مظلوم ۔
حدیث نمبر: 1116
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تو اپنے بھائی کی مدد کر خواہ وہ ظالم ہو یا مظلوم ۔ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کی کہ یا رسول اللہ ! یہ تو ہم ( سمجھ گئے کہ ) مظلوم کی مدد کریں مگر ( یہ نہیں سمجھے کہ ) ظالم کی مدد کس طرح کریں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تم اس کے ہاتھ پکڑ لو ۔ ( یعنی ظالم کو ظلم سے روک دو ) ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1116