کتب حدیث ›
مختصر صحيح بخاري › ابواب
› باب: ایک شریک کا دوسرے شریک کے لیے تقسیم وغیرہ میں وکیل ہو جانا ۔
حدیث نمبر: 1064
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انھیں کچھ بکریاں دیں تاکہ وہ صحابہ رضی اللہ عنہم میں تقسیم کر دیں تو ( تقسیم کے بعد ) بکری کا ایک بچہ باقی رہ گیا ۔ انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا ذکر کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اس کی قربانی تم کر لو ۔ “ ( وکیل کا مطلب نائب یا قائم مقام ) ۔