کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: مردہ جانور اور بتوں کی خرید فروخت کیسی ہے ؟
حدیث نمبر: 1047
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` انھوں نے فتح مکہ کے سال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا : ” بیشک اللہ نے اور اس کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شراب ، مردہ جانور اور بتوں کو فروخت کرنا حرام کر دیا ہے ۔ “ لوگوں نے عرض کی کہ یا رسول اللہ : مردہ جانور کی چربی کے بارے میں آپ کیا ارشاد فرماتے ہیں ۔ اس لیے کہ وہ کشتیوں میں لگائی جاتی ہے اور بھی حرام ہے ۔ “ اس کے بعد اس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اللہ یہود کو غارت کرے جب اللہ نے چربی ان پر حرام کر دی تو انھوں نے چربی کو پگھلا کر فروخت کیا اور اس کی قیمت کھا گئے ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1047