حدیث نمبر: 1046
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تین شخص ایسے ہیں کہ قیامت کے دن میں ان کا دشمن ہوں گا : ( 1 ) وہ شخص جو میرا نام لے کر عہد کرے مگر پھر اس کے خلاف کرے ( 2 ) وہ شخص جو کسی آزاد آدمی کو فروخت کر کے اس کی قیمت کھا جائے ( 3 ) وہ شخص جو کسی مزدور کو اجرت پر لے کر اس سے پورا کام کرائے اور پھر مزدوری نہ دے ۔ “