کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: سور کو قتل کرنا ۔
حدیث نمبر: 1044
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” قسم اس کو جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ عنقریب لوگوں میں عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام اتریں گے ۔ وہ ایک باانصاف حاکم ہوں گے ۔ صلیب کو توڑ ڈالیں گے اور سور کو قتل کر دیں گے اور جزیہ موقوف کر دیں گے اور مال و دولت کی اتنی ریل پیل ہو گی کہ کوئی اس کو قبول نہ کرے گا ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1044