کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: جب کوئی شخص پھلوں کو ان کی صلاحیت ظاہر ہو جانے سے پہلے فروخت کر دے پھر اس پھل پر کوئی آفت آ جائے تو اس کا ذمہ دار فروخت کرنے والا ہو گا ۔
حدیث نمبر: 1038
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھلوں کو ” زہو “ ہونے سے پہلے فروخت کرنے سے منع فرمایا : ” پوچھا گیا کہ ” زہو “ کیا ہے فرمایا : ” جب تک کہ وہ سرخ نہ ہو جائیں ۔ ” پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” بتاؤ ! اگر اللہ تعالیٰ پھلوں کو ضائع کر دے تو کوئی شخص تم میں سے اپنے بھائی کا مال کس چیز کے عوض میں لیتا ہے ؟ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1038