حدیث نمبر: 1032
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا براء بن عازب اور زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے` صرف ( یعنی کرنسی کے کاروبار ) کے متعلق پوچھا گیا تو ان دونوں میں ہر ایک نے ( دوسرے کی نسبت ) کہا کہ یہ مجھ سے بہتر ہیں ( ان سے دریافت کر لو ) اس کے بعد دونوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کو چاندی کے بدلے ادھار فروخت کرنے سے منع فرمایا ہے ۔