حدیث نمبر: 1029
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” سونے کی سونے کے عوض فروخت نہ کرو مگر ہم وزن ( یعنی جتنا سونا دیا اتنا ہی واپس لیا ) اور ( اسی طرح ) چاندی کو چاندی کے عوض فروخت نہ کرو مگر ہم وزن اور سونے کو چاندی اور چاندی کو سونے کے عوض میں جس طرح چاہو خریدوفروخت کر سکتے ہو ۔ “