کتب حدیث ›
مختصر صحيح بخاري › ابواب
› باب: اونٹنی گائے ، بکری یا اور کسی جانور کے تھنوں میں دودھ جمع رکھ کر اس کو فروخت کرنا ۔
حدیث نمبر: 1023
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جو شخص ایسی بکری خریدے جس کے تھن میں دودھ روکا گیا تھا ، تو اس نے بکری کا دودھ دوہا ۔ اگر تو خوش ہو تو اسے رکھ لے اور اگر ناراض ہو تو ( اسے واپس کر دے ) اور دودھ کے عوض ایک صاع کھجور دے ۔