کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: نیلام کی بیع ( کا بیان ) ۔
حدیث نمبر: 1021
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` ایک شخص نے اپنے غلام کو اپنے مرنے کے بعد آزاد کرنے کا اعلان کیا مگر وہ خود مفلس ہو گیا اور اسے پیسوں کی ضرورت پیش آئی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا غلام کا ہاتھ پکڑ کر فرمایا : ” اس غلام کو مجھ سے کون خریدتا ہے ؟ “ چنانچہ نعیم بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے اسے اتنے اتنے داموں میں خرید لیا ۔ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ قیمت اس کے مالک کو دے دی ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1021