کتب حدیث ›
مختصر صحيح بخاري › ابواب
› باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صاع اور مد کی برکت کا بیان ۔
حدیث نمبر: 1016
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ابراہیم علیہ السلام نے مکہ کر حرم قرار دیا تھا اور اس کے لیے برکت کی دعا کی اور میں نے مدینہ کو حرم قرار دیا ہے ، جس طرح ابراہیم علیہ السلام نے مکہ کو حرم قرار دیا تھا اور میں نے مدینہ کے ” مد “ اور صاع میں برکت کی دعا کی جس طرح ابراہیم علیہ السلام نے مکہ کے لیے دعا کی ۔ “