کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: پچھنے لگانے والے کے پیشے کا بیان ۔
حدیث نمبر: 1004
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ابوطیبہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پچھنے لگائے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو ایک صاع کھجوریں دلوا دیں اور اس کے مالک کو حکم دیا تھا کہ ان کے خراج میں تخفیف کر دیں ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1004
حدیث نمبر: 1005
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ( ایک مرتبہ ) پچھنے لگوائے اور جس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پچھنے لگائے تھے اس کو اجرت دی اور اگر یہ اجرت حرام ہوتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے ہرگز نہ دیتے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1005