کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: لوہار کے پیشے کا ذکر ۔
حدیث نمبر: 1000
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا خباب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں دور جاہلیت میں لوہار تھا اور عاص بن وائل پر میرا کچھ قرض تھا ، میں اس کے تقاضے کے لیے عاص کے پاس آیا کرتا تھا ۔ عاص نے ( مجھ سے ایک مرتبہ کہا ) کہ میں تمہیں نہ دوں گا تاوقتیکہ تم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کا انکار کر جاؤ ۔ میں نے کہا اگر اللہ تجھے موت دے اور مرنے کے بعد تو پھر زندہ کیا جائے ۔ تب بھی میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم ( کی نبوت ) کا انکار نہ کروں گا ۔ عاص نے کہا کہ پھر تم مجھے چھوڑ دو تاکہ میں مر جاؤں اور پھر زندہ کیا جاؤں کیونکہ اس وقت مجھے مال بھی ملے گا اولاد بھی ملے گی ، میں تمہارا قرض ادا کر دوں گا ۔ اس پر ( سورۃ مریم : 77 , 78 کی ) یہ آیات نازل ہوئیں : ” اے نبی ! کیا تم نے اس شخص کو بھی دیکھا جو ہماری آیتوں کا انکار کرتا ہے اور کہتا ہے کہ بیشک ضرور ( اگر میں مرنے کے بعد زندہ کیا جاؤں گا تو ) مجھ کو مال اور اولاد ملے گی ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1000