حدیث نمبر: 995
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تم سے پہلے لوگوں میں فرشتوں نے ایک شخص کی روح سے ملاقات کی اور کہا کہ کیا تو نے کچھ نیکی کی ہے ؟ اس نے کہا کہ ( کچھ خاص تو نہیں بس ) میں اپنے ملازموں کو یہ حکم دیتا تھا کہ وہ تنگ دست کو ادائے قرض معاف کر دیں اور مالدار سے ( تقاضا میں ) نرمی اختیار کریں ۔ “ راوی نے بیان کیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” چنانچہ انھوں نے بھی اس کو چھوڑ دیا ۔ “