کتب حدیث ›
مختصر صحيح بخاري › ابواب
› باب: بعض لوگوں نے وسوسوں کو شبہات میں شمار نہیں کیا اس کا بیان ۔
حدیث نمبر: 987
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` کچھ لوگوں نے عرض کی کہ یا رسول اللہ ! ہمارے پاس کچھ آدمی گوشت ( بیچنے ) لاتے ہیں ہم نہیں جانتے کہ انھوں نے بسم اللہ اس پر پڑھی یا نہیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تم اس پر بسم اللہ پڑھ کر کھا لیا کرو ۔ “