حدیث نمبر: 980
ابوعبداللہ آصف
´امیرالمؤمنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ میں نے زمانہ جاہلیت میں یہ نذر کی تھی کہ ایک رات کعبہ میں اعتکاف کروں گا ( تو آیا اس نذر کو پورا کروں یا نہیں ؟ ) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تم اپنی نذر کو پورا کرو ۔ “