کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: معتکف بغیر ضرورت اپنے گھر نہ جائے ۔
حدیث نمبر: 979
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنا سر میری طرف جھکا دیتے تھے اس حال میں کہ آپ مسجد میں ( معتکف ) ہوتے تھے پس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کنگھی کر دیتی تھی اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم معتکف ہوتے تھے تو گھر میں بغیر ضرورت کے تشریف نہ لاتے تھے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 979