حدیث نمبر: 977
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` جب رمضان کا آخری عشرہ آتا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عبادت کے لیے کمربستہ ہو جاتے اور ( ان راتوں میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم خود بھی ) خوب شب بیداری فرماتے اور اپنے گھر والوں کو بھی بیدار رکھتے ۔