کتب حدیث ›
مختصر صحيح بخاري › ابواب
› باب: لیلۃالقدر کا آخری دس طاق راتوں میں ڈھونڈنا ۔ اس باب میں عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کی روایت ہے ۔
حدیث نمبر: 975
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” لیلۃالقدر کو رمضان کے آخری عشرہ میں تلاش کرو جب نو ، سات ، یا پانچ راتیں باقی رہ جائیں ، ( یعنی اکیسویں ، تئیسویں اور پچیسویں رات کو ) ۔
حدیث نمبر: 976
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما اسی طرح دوسری ایک روایت میں کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” لیلۃالقدر آخری عشرہ میں ہوتی ہے ، جب نو راتیں گزر جائیں ( یعنی انتیسویں ) یا سات راتیں باقی رہیں ( یعنی تئیسویں ) ۔ “ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد شب قدر سے تھی ۔