حدیث نمبر: 965
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی شخص سے پوچھا : ” اے فلاں کے باپ ! کیا تم نے اس مہینے کے آخر میں روزے نہیں رکھے ؟ “ تو اس نے عرض کی کہ نہیں یا رسول اللہ ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب تم ( رمضان کے ) روزوں سے فارغ ہو جاؤ تو وہ روزے رکھ لینا ۔ “ دوسری روایت میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” شعبان کے اخیر میں دو روزے نہیں رکھے ؟ “