کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: روزہ رکھنے میں بیوی کے حق کی بھی رعایت کرنا چاہیے ۔
حدیث نمبر: 963
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے ایک روایت میں ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے داؤد علیہ السلام کے روزہ کا ذکر کیا تو فرمایا : ” ایک دن روزہ رکھتے اور ایک دن نہ رکھتے اور جب دشمن سے میدان جنگ میں مقابلہ کرتے تو بھاگتے نہ تھے ۔ “ عبداللہ رضی اللہ عنہ نے عرض کی ، یا رسول اللہ ! کوئی ہے جو میری طرف سے ( بھی داؤد علیہ السلام کی ) اسی بات ( یعنی عمل ) کی ذمہ داری قبول کر لے ( یعنی میں بھی یہی عمل کروں ) تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جو شخص ہمیشہ روزہ رکھے اس نے روزہ ہی نہیں رکھا ۔ “ دو مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہی فرمایا ۔ ( عطاء کہتے ہیں کہ پتہ نہیں یہاں صوم دہر کا ذکر کس طرح ہوا البتہ انہیں اتنا یاد تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو مرتبہ یہی فرمایا ) ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 963