کتب حدیث ›
مختصر صحيح بخاري › ابواب
› باب: جو شخص فوت ہو جائے اور اس پر روزوں کی قضاء واجب ہو تو .... ؟
حدیث نمبر: 949
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جو شخص مر جائے اور اس پر روزوں کی قضاء واجب ہو تو اس کا وارث اس کی طرف سے روزے رکھ لے ۔
حدیث نمبر: 950
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور اس نے عرض کی کہ یا رسول اللہ ! میری والدہ فوت ہو گئی ہے اور ان پر ایک مہینے کے روزے باقی ہیں ، کیا میں ان کی طرف سے ( ان کے ) قضاء ( روزے ) رکھ لوں ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ہاں ، اللہ کا قرض ادا کر دینا سب سے زیادہ استحقاق رکھتا ہے ۔ “