کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا اس شخص کے لیے جس پر سایہ کیا گیا تھا یہ فرمانا ” ( اس طرح ) سفر میں روزہ رکھنا اچھا نہیں ہے “ ۔
حدیث نمبر: 947
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کسی سفر ( غزوہ فتح ) میں تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ہجوم دیکھا اور ایک شخص کو دیکھا کہ اس پر سایہ کیا گیا تھا ۔ فرمایا : ” اس کو کیا ہوا ؟ “ تو لوگوں نے عرض کی کہ یہ شخص روزہ دار ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ( اس حالت میں ) سفر میں روزہ رکھنا اچھا نہیں ہیں “ ( کیونکہ اس مسئلہ میں رکھنے اور نہ رکھنے کا اختیار ہے دیکھئیے پچھلی حدیث باب : سفر میں روزہ رکھنا اور افطار کرنا )
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 947