کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: روزہ دار کا ( اپنی عورت سے ) ملنا ۔
حدیث نمبر: 939
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم روزہ کی حالت میں ( اپنی ازواج مطہرات کو ) بوسہ دے لیا کرتے تھے اور مباشرت ( یعنی گلے لگا ) لیا کرتے مگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی خواہش پر تم سے زیادہ قابو رکھتے تھے ۔ ( ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا ہی فرماتی ہیں کہ روزہ دار کے لیے عورت کی شرمگاہ حرام ہے ۔ یہاں مباشرت سے مراد معانقہ کرنا اور جسم سے جسم ملانا ہے ) ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 939