حدیث نمبر: 935
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ سحری کھائی پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے لیے کھڑے ہو گئے ۔ ( سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے ان سے ) پوچھا کہ اذان اور سحری کے درمیان کتنا وقت تھا ؟ تو انھوں نے کہا کہ جتنے وقت میں پچاس آیتوں کی تلاوت کی جا سکے ۔