کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: رمضان سے ایک یا دو دن پہلے روزہ نہیں رکھنا چاہیے ۔
حدیث نمبر: 932
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” تم میں سے کوئی شخص رمضان سے ایک دو دن پہلے روزہ نہ رکھے ۔ ہاں اگر کسی شخص کے روزے رکھنے کا دن آ جائے کہ جس دن وہ ہمیشہ روزہ رکھا کرتا تھا تو اس دن روزہ رکھ لے ۔ ( خاص طور پر استقبال رمضان کے لیے روزہ رکھنا جائز نہیں ہے ) ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 932