کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمانا : ” ہم لوگ نہ لکھنا جانتے ہیں نہ حساب جانتے ہیں ۔ “ ۔
حدیث نمبر: 931
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ہم امی ( ان پڑھ ) لوگ ہیں ، حساب کتاب نہیں جانتے ، ( پھر انگلیوں کے اشارے سے بیان فرمایا کہ ) مہینہ اس طرح اور کبھی اس طرح ہوتا ہے یعنی کبھی انتیس دن کا اور کبھی تیس دن کا ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 931