کتب حدیث ›
مختصر صحيح بخاري › ابواب
› باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ” جب تم ( رمضان کا ) چاند دیکھو تو روزہ رکھو اور جب ( شوال کا ) چاند دیکھو تو موقوف کر دو “ ۔
حدیث نمبر: 928
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” مہینہ ( کم از کم ) انتیس دن کا ہوتا ہے پس تم جب تک چاند نہ دیکھو لو روزہ نہ رکھو پھر اگر مطلع ابرآلود ہو جائے ( یعنی آسمان پر بادل چھا جائیں اور تم چاند نہ دیکھ سکو ) تو تیس دن کا شمار پورا کر لو ۔ “
حدیث نمبر: 929
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` ایک بار نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ازواج مطہرات سے ایک مہینہ کا ایلاء کیا ( یعنی ترک تعلق کی قسم کھائی ) پھر جب انتیس دن گزر گئے تو صبح کے وقت یا دوپہر کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم ( اپنی بیویوں کے پاس ) تشریف لے گئے ۔ کسی نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تو قسم کھائی تھی کہ میں ایک مہینہ تک ( بیویوں کے پاس ) نہ جاؤں گا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” مہینہ انتیس دن کا ( بھی ہوتا ) ہے ۔ “