کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: مجرد شخص اگر زنا میں مبتلا ہو جانے کا خوف رکھتا ہو تو وہ روزے رکھے ۔
حدیث نمبر: 927
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جو شخص نکاح کی قدرت رکھتا ہو وہ تو نکاح کر لے اس لیے کہ نکاح اس کی نظر کو ( غیر محرم پر پڑنے سے ) خوب روکے گا اور اس کی شرمگاہ کی ( زنا سے ) حفاظت کرے گا اور جو شخص نکاح کرنے پر قدرت نہ رکھتا ہو اس پر روزے رکھنا لازم ہے کیونکہ روزے اس کی شہوت کو توڑ دیتے ہیں ۔ “ ( یہ روزے فرض نہیں البتہ مستحب ہیں اور حدیث میں اسی استحباب کی تاکید کی گئی ہے ) ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 927