کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: رمضان یا ماہ رمضان کیا کہا جائے اور اس شخص کی دلیل جو دونوں طرح کہنا درست جانتا ہے ۔
حدیث نمبر: 924
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ جب تم ( رمضان کا ) چاند دیکھو تو روزے رکھنا شروع کر دو اور جب تم ( عیدالفطر کا ) چاند دیکھو تو روزہ رکھنا ترک کر دو پھر اگر تمہارا مطلع ابرآلود ہو ( یعنی بادل چھا جائیں ) تو تم اس کے لیے اندازہ کر لو ( یعنی 30 پورے کر لو ) ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 924