کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: روزے کی فضیلت و عظمت کا بیان ۔
حدیث نمبر: 919
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” روزہ ( عذاب الٰہی کے لیے ) ڈھال ہے پس روزہ دار کو چاہیے کہ فحش بات نہ کہے اور جہالت کی باتیں ( مثلا مذاق ، جھوٹ ، چیخنا چلانا اور شوروغل مچانا وغیرہ ) بھی نہ کرے اور اگر کوئی شخص اس سے لڑے یا اسے گالی دے تو اسے چاہیے کہ دو مرتبہ کہہ دے کہ میں روزہ دار ہوں ۔ قسم اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ روزہ دار کے منہ کی خوشبو اللہ کے نزدیک مشک کی خوشبو سے بھی زیادہ عمدہ ہے ( اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ) روزہ دار اپنا کھانا پینا اور اپنی خواہش و شہوت میرے لیے چھوڑ دیتا ہے ۔ ( تو ) روزہ میرے ہی لیے ہے اور میں ہی اس کا بدلہ دوں گا اور ہر نیکی کا ثواب دس گنا ملتا ہے ( لیکن روزہ کا ثواب اس سے کہیں زیادہ ملے گا ) ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 919