کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: جو شخص کعبہ تک پیدل جانے کی منت مانے ۔
حدیث نمبر: 900
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بوڑھے آدمی کو دیکھا کہ وہ اپنے دو بیٹوں کے درمیان چلایا جا رہا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا : ” اس کو کیا ہوا ہے ؟ “ لوگوں نے عرض کی کہ اس نے پیدل جانے کی نذر مانی ہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اللہ تعالیٰ اس کی جان کو تکلیف دینے سے بےنیاز ہے ۔ “ اور اس بوڑھے کو حکم دیا کہ سوار ہو کر چلے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 900
حدیث نمبر: 901
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میری بہن نے بیت اللہ تک پیدل جانے کی نذر مانی اور مجھ سے کہا کہ میں اس بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کروں ۔ چنانچہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اس کو چاہیے کہ تھوڑا پیدل بھی چلے اور سوار بھی ہو ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 901