حدیث نمبر: 894
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بحالت احرام اپنا سرمبارک کس طرح دھوتے تھے تو سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ نے ( جو کہ کپڑے کی آڑ کئے ہوئے غسل کر رہے تھے ۔ راوی کہتا ہے کہ ) اپنا ہاتھ کپڑے پر رکھا اور اس کو نیچے کیا حتیٰ کہ میں ان کا سر دیکھنے لگا ۔ پھر ایک شخص سے کہا کہ پانی ڈال اس نے ان کے سر پر پانی ڈالا پھر انھوں نے اپنا سر اپنے دونوں ہاتھوں سے ہلایا آگے ( کی طرف ) بھی ملا پیچھے ( کی طرف ) بھی ملا ، اس کے بعد کہا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسا ہی کرتے دیکھا ہے ۔