کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: احرام والے کو چاہیے کہ شکار کی طرف اشارہ نہ کرے ، اس مقصد سے کہ غیر احرام والا اس کو شکار کرے ۔
حدیث نمبر: 886
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے دوسری روایت میں منقول ہے کہ` جب وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ رضی اللہ عنہم سے دریافت فرمایا : ” کیا تم میں سے کسی شخص نے ابوقتادہ کو اس شکار پر حملہ کرنے کے لیے کہا تھا ؟ “ انھوں نے عرض کی نہیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تو پھر کچھ حرج نہیں ہے اس کا باقی گوشت کھاؤ ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 886