حدیث نمبر: 858
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے لوگوں کو یہ حکم دیا گیا تھا کہ ان کا آخری وقت کعبہ کے ساتھ ہو ( یعنی مکہ سے واپسی کے وقت کعبہ کا طواف کر کے جائیں ) مگر حائضہ عورت کو یہ معاف کر دیا گیا تھا ۔
حدیث نمبر: 859
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ( مقام ) محصب میں ظہر ، عصر ، مغرب اور عشاء کی نماز پڑھی ، اس کے بعد تھوڑی دیر تک نیند فرمائی ۔ پھر کعبہ کی طرف سوار ہو کر گئے اور اس کا طواف کیا ۔