کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: جمروں کو کنکریاں مارنا یعنی رمی کرنا ضروری ہے ۔
حدیث نمبر: 854
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے` ایک آدمی نے پوچھا کہ میں جمروں کو کنکریاں کس وقت ماروں تو انہوں نے فرمایا : ” جس وقت تمہارا امام مارے اسی وقت تم بھی مارو ۔ اس نے دوبارہ ان سے یہی مسئلہ پوچھا تو انہوں نے فرمایا : ” ہم انتظار کرتے رہتے پس جب آفتاب ڈھل جاتا تو اس وقت ہم کنکریاں مارتے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 854