حدیث نمبر: 849
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ہم لوگ قربانی کا گوشت تین دن سے زیادہ نہ کھاتے تھے اور وہ بھی صرف منیٰ میں ( منیٰ سے باہر گوشت لے جانے کی ممانعت تھی ) اس کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اجازت عنایت کی اور فرمایا : ” کھاؤ اور ساتھ لے جاؤ ، پس ہم نے کھایا اور ساتھ لے آئے ۔ “