کتب حدیث ›
مختصر صحيح بخاري › ابواب
› باب: اپنی عورتوں کی طرف سے ان کی اجازت کے بغیر قربانی کر دینا درست ہے ۔
حدیث نمبر: 845
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` ہم ذیقعدہ کی 25 تاریخ کو مدینہ سے روانہ ہوئے .... یہ حدیث پہلے گزر چکی ہے ( دیکھئیے باب : تمتع ، قران اور حج مفرد کا بیان اور جس کے پاس قربانی نہ ہو اسے حج فسخ کر کے عمرہ بنا دینے کی اجازت ہے ۔ ۔ ۔ ) یہاں اس روایت میں یہ زیادہ کہا کہ قربانی کے دن ہمارے سامنے گائے کا گوشت لایا گیا تو میں نے کہا کہ یہ گوشت کیسا ہے ؟ تو ( لانے والے نے ) جواب دیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ازواج کی طرف سے قربانی کی تھی ۔