کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: قربانی کے جانور ( اونٹ وغیرہ ) پر سوار ہونا جائز ہے ۔
حدیث نمبر: 838
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو دیکھا کہ وہ قربانی کے جانور کو ہانک رہا ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اس پر سوار ہو جا ۔ “ اس نے عرض کی ( یا رسول اللہ ! ) یہ تو قربانی کا جانور ہے ( اس پر کیونکر سوار ہو سکتا ہوں ؟ ) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اس پر سوار ہو جا ۔ “ اس نے پھر کہا یہ تو قربانی کا جانور ہے ۔ تو پھر دوسری بار یا تیسری بار آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تیری خرابی ہو ، اس پر سوار ہو جا ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 838