حدیث نمبر: 837
ابوعبداللہ آصف
´امیرالمؤمنین سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے` فجر کی نماز مزدلفہ میں پڑھی پھر ٹھہرے رہے ۔ اس کے بعد فرمایا : ” مشرک لوگ جب تک آفتاب طلوع نہ ہوتا یہاں سے کوچ نہ کرتے تھے اور کہا کرتے تھے : ” اے ثبیر ! ( ایک پہاڑ کا نام ہے ) آفتاب کی کرنوں سے چمک جا ۔ “ اور بیشک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی مخالفت فرمائی ۔ اس کے بعد سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے آفتاب کے نکلنے سے پہلے ہی کوچ کر دیا ۔